اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سپرنگ سمسٹر کے ڈگری شوکا افتتاح

      اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سپرنگ سمسٹر کے ڈگری ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) کالج آف آرٹ اینڈ دیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سپرنگ سمسٹر کے ڈگری شو کاافتتاح کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ہاکڑہ آرٹ گیلری میں کیا۔ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کے طلبا ء کا ٹیلنٹ مثالی ہے۔ آرٹ کے شعبے میں اُن کے جدت آمیز خیالات اور کینوس پر انتہائی ذہانت سے ان خیالات کا موثر اظہار اور جوش وخروش دیدنی ہے۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے قومی اور بین الاقوامی معیار کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی تہذیب وثقافت کے رنگوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ طلبہ وطالبات کی لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت انتہائی تسلی بخش ہے اور ہماری نوجوان نسل کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ ہاکڑہ آرٹ گیلری اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈئزائن نہ صرف خطے بلکہ پورے ملک میں فائن آرٹس کے بہترین مرکز کے طور پر اُبھرے ہیں۔ کالج کی فیکلٹی طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے انتہائی تندہی سے کام کر رہی ہے۔ کالج پرنسپل ماریہ انصاری نے بتایا کہ طلباء نے پینٹنگ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، ڈیجٹیل آرٹ، کیلیگرافی اور گرافکس ڈیزائنگ کے شعبوں میں انتہائی معیاری فن پارے پیش کیے جنہیں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے آرٹ کالجز سے آئے ہوئے اساتذہ نے بہت سراہا۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر