گرینڈ ہیلتھ الائنس ذیلی تنظیموں کے وفد کی میاں اسلم اقبال سے ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال
ملتان ( وقا ئع نگار)گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ذیلی تنظیموں کے اراکین نے میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی ہے۔ہسپتالوں میں ادویات کی شدید کمی، فنڈز کے عدم دستیابی اور ادویات کی قیمت میں بے پناہ اضافے پر مریضوں اور ہسپتال(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
عملے کے تحفظات سے آگاہ کیا۔جی ایچ اے نے آگاہ کیا کہ مریضوں کو ادویات دستیاب نہ ہونے کے باعث آئے روز ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال عملے میں لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا ہے۔کرونا وائرس پر ہسپتال عملے کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے،ہسپتالوں کی نجکاری روکنے اور ایم ٹی آئی قانون کی بجائے نئے ہسپتال بنانے اور فنڈز میں اضافہ،ایم ٹی آئی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف کی گئی انتقامی کاروائیوں کو عدالتی حکم کے مطابق واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
تبادلہ