2فروری کوآب گاہوں کاعالمی دن مختلف اداروں میں تقریبات تیاریاں

  2فروری کوآب گاہوں کاعالمی دن مختلف اداروں میں تقریبات تیاریاں

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آب گاہوں کا عالمی دن 2فروری کومنایا جا ئے گا،اس دن کے منانیکا مقصد لوگوں میں آب گاہوں سے متعلق معلومات، ان کو لاحق خطرات(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

اور ان کی حفاظت کے مختلف طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے،وزارت ماحولیات کے پاکستان ویٹ لینڈز پروگرام کے تحت اس حوالے سے مختلف انواع کے پروگرام ترتیب دئے جاتے ہیں،ان پروگراموں میں پاکستان ویٹ لینڈ پروگرام کے مطابق پاکستان میں پائی جانے والی آب گاہیں مختلف خطرات کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہیں،آب گاہوں اور ان سے ملحقہ علاقوں کا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال، دریاوں پر بند باندھے جانے اور پانی کے بہاو میں تبدیلی، نامیاتی اور غیر نامیاتی کثافت، ان علاقوں میں درختوں کی کٹائی سے ان کے ختم یا کم ہونے کا خطرہ لاحق ہے،

مزید : ملتان صفحہ آخر