نشتر ڈینٹل ہسپتال: متعدد ملازمین کو تنخواہیں دینے کابجٹ ریلیز

نشتر ڈینٹل ہسپتال: متعدد ملازمین کو تنخواہیں دینے کابجٹ ریلیز

  



ملتان ( وقا ئع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی کاوش رنگ لے آئی،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم 13 سینئر ڈیمانسٹریٹر کی تنخواہوں کا بجٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

جاری کر دیا گیا،تفصیل کے مطابق نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے گریڈ 18 کے 13 سینئر ڈیمانسٹریٹر جو 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم تھے جن کے لئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں مختلف فورمز پر آواز بلند کی تھی جبکہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چھٹہ سے بھی گزشتہ ماہ ملاقات کی تھی،تاہم پی ایم اے ملتان کی کاوش رنگ لے آئی جس پر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تنخواہ دئیے گئے بجٹ سے جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر امجد باری کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر فنانس سے ملاقات کر کے تنخواہوں اور بقایا جات دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو کہ ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔ڈینٹل ڈاکٹرز کے مسائل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

بجٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر