ڈیرہ: خستہ،خطرناک عمارتیں 28فروری تک نیلام،منہدم کرنیکاحکم

ڈیرہ: خستہ،خطرناک عمارتیں 28فروری تک نیلام،منہدم کرنیکاحکم

  



ڈیرہ (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سوکھے،گرے ہوئے درخت،پرانی اور ناکارہ گاڑیوں،مشینری، سکریپ،خستہ اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو 28 فروری تک نیلام اور منہدم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے تمام دفاتر کی حدود،روڈز اور گرین بیلٹس میں موجود سوکھے اور گرے ہوئے درختوں کا سروے کرکے فوری نیلام کیا جائے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

اور ان کی جگہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران خوبصورت اور ماحول دوست پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پرانی اور ناکارہ سرکاری گاڑیوں، مشینری اور سکریپ کی فہرست مرتب کرکے شفاف نیلامی کا عمل شروع کریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پرانی،خستہ اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد منہدم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوکھے،ناکارہ درختوں اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے سے کسی بھی وقت خوفناک حادثہ پیش آسکتا ہے۔ہم کسی بھی انسانی جان اور املاک کے نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ہدایات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔جبکہکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کے واٹر سپلائی کے بند پمپنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔مشینری اتار کر عملہ کی خدمات واپس کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کارپوریشن کے واٹر سپلائی پمپنگ سٹیشنز کا دورہ کیا انہوں نے واٹر سپلائی کے چار بند پمپنگ سٹیشن کے ٹیوب ویل آپریٹرز اور دیگر 12 ملازمین کو دوسرے شعبوں میں ضم کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ چاروں پمپنگ سٹیشن کے ٹرانسفارمرز،موٹر،پائپ اور دیگر مشینری اتار کر محفوظ کی جائے کمشنر نے بند پمپنگ سٹیشنز پر زیادہ عملہ کی تعیناتی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارغ بٹھانے کی بجائے واٹر سپلائی عملہ سے دیگر شعبوں میں کام لیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے ملتان روڈ،کارپوریشن کے وئیر ہاؤس،جنرل بس سٹینڈ،مانکا کینال،پل ڈاٹ،چوک چورہٹہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے وئیر ہاؤس میں جھولے،بنچز،سلائیڈ،بگھی اور دیگر اشیاء کی تیاری کا جائزہ لیا۔کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر پارک کی تیاری کا بھی معائنہ کیا۔چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایکسیئن زراعت انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم، سب انجینئر کارپوریشن افضل جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے.ادھر کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے شہریوں میں خطرناک بیماریوں کی روک تھام اورسیوریج کی بندش کے باعث بڑے پیمانے پرکریک فاؤن کرکے مویشی بھانے شہر سے دور منتقل کروا دئیے ہیں اور ان بھانوں پرنقد جرمانوں کی مد میں 20 لاکھ روپے سے زائد سرکاری خزانہ میں جمع کروائے لیکن میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین نے کمشنر کے احکامات نظرانداز کرتے ہوئے مین ڈسپوزل ورکس پرگائیں اوربھینسوں کو باندھ کر ناصرف کمشنرکے احکامات نظراندازکردیئے بلکہ بیماریوں کاباعث بھی بن رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ نسیم صادق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسپوزل ورکس پر غیرقانونی مویشی بھانا بنانے والے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کے حکم پر ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم کے ہمراہ مانکا کینال پر ناجائز تجاوزات قائم کر نے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے متعدد گاڑیوں کو بند کر دیا گیا کمشنر نسیم صادق خود ہی ان بند شدہ گاڑیوں کو واگزار کریں گے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر ایکسائز محمد نوید خان لغاری نے کیا انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے مانکا کینال کو خوبصورت بنانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کر تے ہو ئے ہدایات جاری کیں کہ مانکا کینال روڈ پر کو ئی گاڑی غلط پارک نہ ہو جس کی وجہ سے ناجائز پارک کر نے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کر تے ہو ئے ڈائریکٹر عمران اسلم کے ہمراہ 20ٹریکٹر،8ہائی ایس،13موٹر سائیکل،9ویگن سمیت دیگر گاڑیاں بند کر دی گئیں ہیں ٹوٹل 51گاڑیوں کے خلاف ایکشن لے کر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن کمشنر نسیم صادق کے حکم پر کیا گیا اور روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا کیو نکہ کمشنر نسیم صادق مانکا کینال کو خوبصورت بنانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ناجائز گاڑیاں پارک کر نے والے عناصر غلط پارکنگ سے گریز کریں ورنہ اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی.دریں اثنائکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے روز کے معمول کے دوران اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی۔مرد و خواتین سائلین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔علاوہ ازیں کمشنر نے کورٹ کیسز کی سماعت کی انہوں نے کہاکہ میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر