میپکو:بجلی بلوں کی اقساط پرغیراعلانیہ پابندی،صارفین میں پریشانی کی لہر

    میپکو:بجلی بلوں کی اقساط پرغیراعلانیہ پابندی،صارفین میں پریشانی کی لہر

  



ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹر ک پاور کمپنی(میپکو)کے آپریشنل و فیلڈ افسرون نے بجلی بلوں کی اقساط پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی ہے۔صارفین کے مطابق میپکو افسر گزشتہ دو،تین روز سے بجلی بلوں کی اقساط نہیں کر رہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ جونری 2020ئاور جولائی جنوری 2019-20ء کے ریوکری اہداف کا حصول ہے۔صارفین منگل کے روز سب دویڑنل، ڈویڑنل اور سرکل دفاتر کے چکر کاٹتے رہے لیکن افسروں نے اقساط نہیں کیں۔نلکہ بلون کے اکاو?نٹ نمبر درج کر کے سٹاف کو کنکشن(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

منقطع کرنے کی ہدایات دیتے رہے۔صارفین کے مطابق گزشتہ چار پانچ ماہ سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے)کی بھاری رقوم بلوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے بلوں کی ادائیگی مشکل تر ہو گئی ہے۔میپکو افسروں ک ارویہ صارف دشمن ہے۔صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی وجہ سے آج میپکو ایک منافع بخش کمپنی ہے۔میپکو انتظامیہ صارفین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر