گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری، کاروبار میں ملوث دوملزموں کی ضمانت منظور

  گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری، کاروبار میں ملوث دوملزموں کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے کے کاروبار (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور جبکہ باقی دو ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان فرحان نور اور مدثر کی ضمانتیں منظور کی جبکہ ملزمان ظہیر اور شاہد کی ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔ ملزمان نے کونسل راجہ خالد اصغر کے توسط سے ضمانتیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف ویجیلینس انسپیکٹر پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ہیں۔
منظور