بطورگواہ عدالت پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری، 13 فروری کو ہرصورت عدالت میں پیش کرنیکا حکم

      بطورگواہ عدالت پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت5اہلکاروں کے وارنٹ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر سمیت(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 13 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام الطاف وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر راقب عثمان،ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد، کانسٹیبلوں اسلم، جاوید اقبال اور صہیب شوکت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر