مختلف واقعات میں 4کمسن بچوں سمیت 5افراد جھلس کرشدید زخمی

    مختلف واقعات میں 4کمسن بچوں سمیت 5افراد جھلس کرشدید زخمی

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) گرم پانی‘د ودھ گرنے اور کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث 4کمسن بچوں سمیت 5افراد جھلس کر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

شدید زخمی ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق کانجو محلہ کارہائشی ڈیرژ سالہ محمدحسن‘ محمد پور کی4سالہ بسمہ بی بی‘ فیروزہ کا 4سالہ عزیر احمد‘ جمالدین والی کا ڈیڑھ سالہ محمد زین اور فیروزہ کارہائشی80 سالہ محمد موسیٰ جو کہ گرم پانی‘ دودھ گرنے اور کپڑوں میں آگ لگنے پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر