مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت4افرادجاں بحق،متعدد زخمی

    مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت4افرادجاں بحق،متعدد زخمی

  



 ملتان،تونسہ، رحیم یارخان، جیھٹہ بھٹہ، صادق آباد( وقائع نگار،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے35سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ بستی بوہڑ میں نامعلوم خاتون ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد خاتون کے ورثا کی تلاش شروع کردی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

ہے۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والی خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے ڈیرہ شمس کی رہائشی38سالہ رانی بی بی جو کہ اپنے شوہر فضل حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پرجارہے تھے کہ میانوالی قریشیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل گیا جس کے نتیجہ میں رانی بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ دوسرا حادثہ خانپورکے رہائشی 30سالہ محمد عظیم کے ساتھ پیش آیا جوموٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے47افراد جن میں نرسنگ ہاسٹل کی رہائشی 23 سالہ ندا بی بی‘ شاہ گڑھ کی27سالہ کوثر بی بی‘ اسلامیہ کالونی کا18 سالہ شاہدہ بی بی‘ مستان شاہ کی17سالہ ثناء بی بی‘ نوریوالی کی40 سالہ شاہدہ ارشد‘ اڈا خانپور کا22سالہ محمد عباس‘ سربھوری روڈ کا35سالہ محمد اصغر‘ مؤمبارک کا50سالہ سراج احمد وغیرہ کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بستی دودہ ارائیں کے رہائشی نوجوان عامر دھریجہ جو کہ بھوسے سے بھری ٹرالی ڈھرکی سے رحیم یار خان لا رہے تھے کہ ڈھرکی سے نکلتے ہیں لوڈ کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو گئی اوپر بیٹھے دو مزدور جمپ لگا گئے جبکہ سامنے سے ا?نے والی ٹریفک کو بچاتے ہوئے ڈرائیور محمد عامر سے ٹریکٹر الٹ گیا عامر دھریجہ ٹریکٹر کے نیچے دب گیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا نوجوان کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا نوجوان کی ناگہانی وفات سے ہر ا?نکھ اشکبار ہو گئی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد جام فیاض دھریجہ،ماسٹر محمد رفیق، جمشید دھریجہ، نذیر احمد غوری، ا?صف غوری، الیاس ارائیں، جام محمد رفیع، منیر احمد چشتی، ریاض کانجو، حافظ فیاض احمد، جام اسماعیل، وسیم دھریجہ، شریف احمد، انور دھریجہ، چوہدری اقبال، صدیق دھریجہ،عبدالمجید غوری، مختیار دھریجہ، جام عبدالرحیم، جام عبدالکریم، سعید احمد نریجہ، جام نواز نریجہ،جام عمران نریجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو معصوم بچے اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے جبکہ مرحوم عامر دھریجہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و قل خوانی ا?ج بروز منگل دس بجے بستی دھریجہ دودہ ارائیں میں ہوگی۔رحیم یارخان سے سکھر جانیوالی بس صادق آباد بائی پاس پر الٹ گئی6افراد زخمی،تفصیل کیمطابق گزشتہ روزہ رحیم یارخان سے سکھر جانیوالی بس ٹرالی کو رانگ سائیڈ سے کراس کرتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6افراد شدید زخمی ہوئے واقع کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122کے عملہ کو دی گئی جنہوں نے6زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 3کو ہسپتال منتقل کردیا حادثہ تیز رفتاری اور رانگ سائیڈ سے کراسنگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

متعدد زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر