وقوعہ کی ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ قطب پور سے جواب طلب

وقوعہ کی ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ قطب ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے وقوعہ کی ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 7 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے رہائشی سنیل جمیل نے ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل کرانے کے حوالے سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 23 اکتوبر کو تھانہ میں وقوعہ کے حوالے سے درخواست دی گئی جس پر مقدمہ تو درج ہوا لیکن جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ساتھ ڈکیتی کی دفعہ شامل نہیں کی گئی جو کہ حقائق چھپانے کے مترادف ہے اس لیے پولیس کو دفعات شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر