خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل ملزم فرار، پولیس کارروائی شروع

  خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل ملزم فرار، پولیس کارروائی شروع

  



خان پور(تحصیل رپورٹر) خاوند کو اپنی بیوی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق ججہ عباسیاں کے رہائشی دودہ چانڈیہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

نے اپنی بیوی سلمیٰ بی بی کو گولی مار کر قتل کیا ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے مقتولہ کو سولہ سال پہلے کراچی سے 60 ہزار روپے میں خرید کر لایا اور اس سے شادی رچا لی، مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کچھ عرصہ پہلے مبینہ طور پر اپنے کسی آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی تھی اور کل ہی ملزم اسے ڈھونڈ کر واپس گھر لایا تھا، دوپہر کو اسے گولی مار کر قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ ظاہر پیر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر