آرٹی اوملتان: ٹیکس گزاروں کی تعداد1لاکھ11ہزار619تک پہنچ گئی

  آرٹی اوملتان: ٹیکس گزاروں کی تعداد1لاکھ11ہزار619تک پہنچ گئی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) آٹی اوملتان نے ٹیکس نظام کو وسعت دیتے ہوئے ٹیکس (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گزاروں کی تعداد ایک لاکھ 11ہزار619تک پہنچ گئی ہے، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے ٹیکس نیٹ کو بڑھاتے ہوئے مختلف اصلاحات کی ہیں جس کے تحت آرٹی اوملتان نے ایک لاکھ 7ہزار486ٹیکس گزاروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں،موجودہ مالی سال کے دوران ایک ہزار 222کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز نے 2ہزار 911افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، آرٹی اوملتان میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں 30فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر