مہنگائی، بے روزگاری کاخاتمہ ضروری، حکومت مشوروں کوسازش نہ سمجھے، پرویز الٰہی

مہنگائی، بے روزگاری کاخاتمہ ضروری، حکومت مشوروں کوسازش نہ سمجھے، پرویز ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر فیصلہ عوامی خدمت او ربھلائی کے لئے ہوتا ہے مہنگائی بے روز گاری پر قابو پانا ہو گاقوم وزیر اعظم عمران خان سے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کر رہی ہے اتحادی ہونے کے ناطے ہم پر ذمہ داری ہے کہ عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کو ایسے مشورے دیں جس سے مہنگائی بے روز گاری کا خاتمہ ہوہماری نیک خواہشات کو سازش نہ سمجھا جائے ہم نے اپنے دور اقتدار میں جس انداز سے جنوبی پنجاب کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

محرومیوں کے خاتمے کے لئے عملی کردار ادا کیا ہے وہ خطے کی عوام کے لئے مثالی دور تھاہمیں جب بھی اللہ تعالی نے ذمہ داری سونپی ہم نے خلوص نیت سے عوام کے مسائل حل کرنے میں دن رات محنت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق)پنجاب کامل علی آغا کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سنئیر نائب صدر مسلم لیگ (ق)لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ سے ملاقات میں کیا اس موقع پر وزیر قانون سوشل ویلفئیر بیت الما ل پنجاب راجہ بشارت اور مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر ہاؤ سنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے انہوں نے رانا محمد حفیظ کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے شاباش دی اورکہا کہ پارٹی کے ورکرز ہی اصل سرمایہ ہوتے ہیں اور بلدیاتی الیکش میں ہم کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔

پرویز الہیٰ

مزید : ملتان صفحہ آخر