پی ایس ایل:سنٹرز پرٹکٹوں کی فروخت شروع، شائقین میں جوش وخروش

  پی ایس ایل:سنٹرز پرٹکٹوں کی فروخت شروع، شائقین میں جوش وخروش

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل 2020 کے ا?ن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے بعد سنٹرز پر بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ملتان کے شائقین کی گہری دلچسپی،ملتان سیٹیڈیم کیلئے 60ہزار ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کئیگئے ہیں تفصیل کیمطابق پی ایس ایل سیزن 2020کے ٹیکٹوں کی فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا، ملتان میں کرکٹ کے دیوانے صبح سویرے ہی نجی کورئر سروس کے دفاتر پہنچ گئے، کمپنی کے نمائندہ ثاقب سلمان کا کہناتھا کہ ٹکٹوں کی فروخت کا ٹائم 9 بجے تھا مگر شائقین صبح ساڑھے سات (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

بجے ہی دفاتر ا?گئے جس کی وجہ سے فروخت 8 بجے شروع کرنا پڑی، ہر سنٹر پر تین تین کاونٹر لگائے گئیہیں، ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ملتان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ خریدے جارہے ہیں سب سے زیادہ دلچسپی جنرل انکلوڑر میں لیجارہی ہیے، اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطان کو سپورٹ کرنے لئے فیملی کے ساتھ میچ دیکھتنے جائیں گے، ملتان میں میچوں کا ہونا خوش اائندہ ہم بہت پر جوش ہیں، خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے پسندیدہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے شہر میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے، ہمارا بورڈ سے مطالبہ ہے کہ ا?ئندہ سیمی فائنل بھی ملتان میں کرایا جائے۔

جوش خروش

مزید : ملتان صفحہ آخر