نوجوان نسل کوہنرمندبنانے کاپروگرام وقت کی اہم ضرورت،پروفیسرمختار

      نوجوان نسل کوہنرمندبنانے کاپروگرام وقت کی اہم ضرورت،پروفیسرمختار

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر محمدمختار نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے نوجوان نسل کوہنرمندبنانے کاپروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے اورتعلیم وتربیت کے شعبہ سے وابستہ افراد قومی وبین الاقوامی ہنرمندی کے پروگرام شروع کرکے ملک میں صنعتی ومعاشی انقلاب لاسکتے ہیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتی اورتعلیمی اداروں کے مالکان کیساتھ مل کر ایک ایساپروگرام ترتیب دیاجارہاہے جس سے صنعتی اداروں میں کام کرنیوالے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ملازمین کونئی ٹیکنالوجی سے متعارف کرایااوران کی تربیت کی جائیگی اورملک کے تعلیمی نظام میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں گی کہ تعلیمی ادارے ایسی ہنرمند افرادی قوت پیداکرسکیں جوصنعتی اداروں کے تقاضوں پرپوراترسکے اوراس میں تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کواپنے اندرسمونے کی صلاحیت ہوانہوں نے کہاکہ دوسرے اورتیسرے مرحلے میں ہنرمندی کے پروگراموں میں جدت لائی جائیگی اوراداروں کواس قابل بنادیاجائیگاکہ وہ وقت کیساتھ بدلتی ہوئی تبدیلیوں کوخودکارنظام کے تحت اپنے نصاب میں شامل کرتے رہیں انہوں نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان کوہنرمندی کی تعلیم میں انقلابی اقدامات لانیوالے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے ان ممالک میں انڈیا، عمان، روسی فیڈریشن اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں انہوں نے اس گروپ میں پاکستان کی شمولت پراظہاراطمینان کیااوراس بات کااعادہ کیاکہ آنیوالے دنوں میں وہ اپنی جامعہ کواس قابل بنائیں گے کہ وہ متعلقہ اداروں کیساتھ مل کرہنرمندی کے پروگراموں میں اپنااہم کرداراداکرسکے یونیورسٹی میں ایک ایسامرکز قائم کیاجائیگاجوان پروگراموں کومزید مستحکم کریگاانہوں نے کہاکہ ریکلنگ ایویویشن کاانقلابی پروگرام ایسامربوط پروگرام ہے جوممبرمماللک میں ہنرمندی کی تعلیم کی نئی راہیں متعین کریگااوراس کے اہم جزو کلوزنگ دی سکلز گیپ نیشنل ایکسیلیٹرز کے تحت ممبرممالک اپنے اپنے ملکوں میں صنعتوں اورتعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں لاسکیں گے اورنئی ٹیکنالوجی کیساتھ چل سکیں گے انہوں نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم کایہ پروگرام تین درجنوں سے ممبرممالک میں تبدریج صنعتی انقلاب لائے گا۔ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آبادکے وائس چانسلر پروفیسر مختار کے مطابق پاکستان کے نظام تعلیم کیلئے سنہری موقع ہے اورخاص طورپرحکومت کاپروگرام ہنرمندی سب کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیم وتربیت کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کواپنے قومی اوربین الاقوامی ہنرمندی کے پروگراموں کے تحت صنعتی اورمعاشی انقلاب لاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

پروفیسرمختار

مزید : ملتان صفحہ آخر