رود کوہیوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے مرنج ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ بنانے کاحکم

  رود کوہیوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے مرنج ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ بنانے کاحکم

  



 جام پور (نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کے مطالبہ پر وزیر اعظم نے کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے رود کوئی کے پانی کو ڈخیرہ کرنے کے لیے مرنج ڈیم کی فزیلبٹی بنانے کا حکم جاری کر تے ہوئے فنڈز مختص کر دیے ہیں مرنج ڈیم کی تعمیر سے ایک لاکھ ایکڑ رقبہ کاشت کے قابل بنانے کے علاوہ بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ کنسلٹینٹ ٹیمیں اگلے ہفتہ کو پچادھ کے علاقے کا دورہ کریں گی۔پچادھ کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ماڑی کو تحصیل کادرجہ دینے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو مراسلہ پیش کر دیا۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے ٹیلی فون پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے علاقہ پچادھ کے لوگوں کو رود کوئی کے سیلابی ریلے کی تباہی سے بچانے کے لیے مرنج ڈیم۔ کاہا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبہ کی ابتدائی تعمیر کے لیے کنسلٹنٹ کمپنی کو سروے کرنے کا حکم دیا جو اگلے ہفتہ کو ہڑند کا دورہ کرکے ڈیم کی جگہ کا جائزہ لے گی۔ مرنج ڈیم۔ کاہا ڈیم کی تعمیر سے ایک لاکھ ایکڑ رقبہ کاشت قابل بنانے کے علاوہ سستی بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اسی طرح وزیر اعظم نے سخی سرور اور بلوچستان کے علاقوں سے آنے والی پانی چاچھڑ۔ مٹھاون سمیت تیرہ پہاڑوں سے آنے والی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایشائی ترقیاتی بنک نے فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چاروں ڈیم کی تعمیر کے لیے اکتیس کروڑ اسی لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے کہا کہ ماڑی کو تحصیل کا درجہ دینے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جلد عوام کو خوش خبری ملے گی۔

رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر