محکمہ ہیلتھ کیئر پنجاب: سپروائزر ز کی 791اسامیوں پربھرتی کافیصلہ

    محکمہ ہیلتھ کیئر پنجاب: سپروائزر ز کی 791اسامیوں پربھرتی کافیصلہ

  



ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے صوبہ بھر میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی 791 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی 514 خالی آسامیوں اور 277 نئی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔277 نئی آسامیوں میں سے فیصل آباد میں 169،ساہیوال میں 71،خوشاب میں 37 آسامیوں پر بھرتی ہوگی۔جن اضلاع میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی آسامیاں خالی ہیں۔ان میں ملتان میں 10،بہاولپور میں 11،(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

اور ڈیرہ غازی خان میں 3،3،رحیم یار خان میں 31،وہاڑی میں 18،مظفرگڑھ میں 6،راجن پور میں 9،خانیوال میں 15 آسامیاں خالی ہیں۔سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی دیگر آسامیاں اور اضلاع میں خالی ہیں۔سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی خالی اور نئی آسامیوں پر بھرتی سکولوں میں بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کو موثر اور مضبوط کرنے کے لئے کی جار رہی ہے۔جسکے لئے ڈپٹی کمشنرز کو بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر