سابق گورنرملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی نمازجنازہ ادا،کل قل خوانی

    سابق گورنرملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی نمازجنازہ ادا،کل قل خوانی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی ممتاز احمد چشتی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سے معروف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں سابق گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی، (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، ایم پی اے ندیم قریشی، سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ، ذوالفقار کھوسہ، میاں جمیل احمد، علامہ فاروق خان سعیدی، سجادہ نشین چادر والی سرکار سید علی حسین شاہ، عبدالغفار ڈوگر، سابق میئر نوید چوہدری، امجد خان چانڈیو، حاجی احسان الدین قریشی، رانا اعجاز نون، شیخ طارق رشید، اقبال خاکوانی،خواجہ جلال الدین رومی، سابق سٹی ناظم فیصل مختار، جوائنٹ گروپ ایڈیٹر پاکستان شوکت اشفاق، نواب شجاع الرحمان علیزئی، نواب ناصر خان علیزئی، ڈاکٹر خالد خان خاکوانی، موسی خان خاکوانی، میجر مجیب احمد خان، سابق چیئرمین پی سی جی اے حاجی اکرم، علی رضا گردیزی، احمد مجتبی گیلانی، تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، ملک عرفان اتیرا، ضرار خان، خالد اشرف خان، شیر زمان قریشی، شیخ فہیم، ملک عدنان ڈوگر، ملک خالد کھوکھر، شاہد محمود خان، ملک عاشق علی شجرا، اعجاز رجوانہ، شیخ اطہر ممتاز، شہزاد مقبول بھٹہ، عمران لیاقت، میاں غلام حسین سمیت ملک بھر سے سیاسی، سماجی، کا روباری اس ور مذہبی شخصیات شریک تھیں۔ مرحومہ کی قل خوانی کل 30 جنوری جمعرات کی صبح 10 بجے قل خوانی شاہی عیدگاہ میں منعقد ہوگی جبکہ دعا ٹھیک 11 بجے ہوگی۔ نماز جنازہ کے بعد سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے جنازہ کے شرکاء کو مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔جبکہ مختلف شخصیات نے سابق گورنر کے ملاقاتیں کیں اور اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیاہے۔

قل خوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر