ڈیرہ:سیکرٹری یونین کونسل پر مسلح افرادکاحملہ،لوکل گورنمنٹ ملازمین مظاہرہ

  ڈیرہ:سیکرٹری یونین کونسل پر مسلح افرادکاحملہ،لوکل گورنمنٹ ملازمین مظاہرہ

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل بھکرواہ میں سیکرٹری اللہ بچایا بیٹھا ہوا تھا کہ قلندر و،جاویدر ممتاز عرف مناسمیت چھ افراد داخل ہوئے اور نکاح فارم نقل تلاش کرنے کو کہا جو اس یونین کو نسل کے ریکارڈ میں نہ تھا بلکہ یوسی درخواست جمال خان میں ریکارڈ تھامجھے زبر دستی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

درخواست جمال خان جانے کو کہا میرے انکارپر وہ مشتعل ہو گئے گالیاں دیتے ہوئے زدوکوب کیاقلندر نے کان پٹی پر پسٹل رکھ کر کہا کہ ایک گھنٹے کے اندر ریکارڈ مہیا کرو ورنہ میں تمہیں قتل کردیں گے باقی جو افراد قلندر کے ہمراہ آئے تھے وہ مجھے گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دیتے رہے اسی اثنائمیں شور شرابے پر کافی لوگ وہاں جمع ہو گئے جن کی منت سماجت پر مجھے قتل ہونے سے بچا لیا یہ لوگ مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے گھر چلے گئے میں نے 15پر کال کی کافی وقت گزرجانے کے باجود موقعہ پر کوئی پولیس نہ پہنچی۔وقوعہ کے خلاف ضلع کی تمام یونین کونسلز بند کردی گئیں اور سیکرٹریزلوکل گورنمنٹ آفس جمع ہوگئے اور احتجاج کیامظاہرین میں عبدالعزیز خان چانڈیہ صوبائی صدر سیکرٹریز یونین کونسلز پنجاب (APSA)،علی رضا منہاس ڈویژنل صدر (اپسا)،ابرھیم کھوسہ ضلعی صدر (اپسا)،شاہد مجید لودھی جنرل سیکرٹری،عارف نذیر می?، نعمت مغل، عدنان سعید، فیصل اکبر، فلک شیر، ملک فیض محمد، اقبال لغاری، چوہدری ارشاد، الطاف بھٹہ، ایاز احمد، سلیمان احمد، ملک فخر اللہ، عبدالستار بغلانی، شفیع خان وڈانی، نصراللہ بھٹہ، غلام عباس و دیگر سیکرٹریز یونین کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان نے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں مطالبہ کیا کہ شرپسند ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملزمان کی گرفتار ی تک احتجاج جاری رہے گا۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر