ڈکیتی کی اطلاع: پولیس متحرک، جھوٹ بے نقاب ہونے پرخاتون کیخلاف مقدمہ

  ڈکیتی کی اطلاع: پولیس متحرک، جھوٹ بے نقاب ہونے پرخاتون کیخلاف مقدمہ

  



ملتان (وقا ئع نگار) گھر میں اکیلی ہوں، ڈاکوؤں نے گھر کو گھیر لیا ہے۔اطلاع پر مقامی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،خاتون کا 15 پر کال کرکے پولیس کی کارکردگی چیک کرنے کے حوالے سے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ جبکہ دوسری جانب پولیس نے15پر جھوٹی کال کرنے کے الزام میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سٹی جلالپور پولیس کو گزشتہ روز طاہرہ بی بی نے بذریعہ15پر جھوٹی اطلاع دی۔ کہ اسکے گھر نامعلوم ڈاکووں گھس آئے ہیں۔اطلاع پاکر مقامی پولیس موقع پر پہنچیں۔اور تحقیقات کیں۔ تو معلوم ہوا کہ طاہرہ بی بی نے جو کال چلائی ایسا کوئی وقوعہ ہی نہ ہوا،اور خاتون صرف پولیس کی کارکردگی چیک کرنا چاہتی تھی پولیس نے خاتون کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر