نوازآباد: گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی فوری ریسکیوآپریشن، مرمت کے بعد سپلائی بحال

    نوازآباد: گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی فوری ریسکیوآپریشن، مرمت کے بعد ...

  



صادق آباد (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)نواحی علاقہ نواز آباد کے قریب 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا رات گئے گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے پر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی کماد کی فصلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے لیا اور اطراف کی آبادی پر خوف و حراس پھیل گیا جس پر اطلاع ملنے صادق آباد تحصیل کی ریسکیو ٹیم،پاک فوج اور ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہندی اپنی نفری کے ہمراہ دیگرامدادی ٹیموں نے جائع حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو اپریشن کیا اور کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے اور بم ڈیسپوزل سکوراڈ نے بھی جائع حادثہ ہ گیس پائپ لائن جگہ کا معاینعہ کیا گیس پائپ لائن میں 19 انچ کے قریب سوراخ ہوگیا تھا قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی کو بند کردیا گیا جس کیوجہ سے پنجاب کے متعدد شہروں میں گیس کی بندش اور پریشرز کم ہوگیا،زرائع کے مطابق سوئی گیس کی پائپ لائن کاکام مرمت ہونے کے بعد جلد ہی گیس کی سپلائی فراہم کردی جائیگی۔

بحال

مزید : ملتان صفحہ آخر