نیول چیف کی سری لنکا کے وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

  نیول چیف کی سری لنکا کے وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

  



اسلام آباد(آئی ا ین پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سری لنکا کے سرکاری دورہ کے دوران سری لنکا کے وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور وزارت دفاع کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سری لنکا کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ دورہ کے دوران انہوں نے سری لنکا کے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی۔امیرالبحر نے سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہان اور وزارت دفاع کے حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیے گئے۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سمندری دہشتگردی کے تدارک اور خطے میں سمندری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے سری لنکا کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔

نیول چیف

مزید : صفحہ آخر