راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے مین مبینہ کرپشن، احسن اقبال کا بھائی بھی شامل تفتیش

راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے مین مبینہ کرپشن، احسن اقبال کا بھائی بھی ...

  



اسلام آباد(آن لائن) نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بھائی کو شامل تفتیش کرلیا، مصطفیٰ کمال کی کمپنی کومنصوبے کی تزئین و آرائش کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، مصطفی کمال نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفی کمال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے میرے بھائی احسن اقبال کو جھوٹے کیس میں گرفتار کررکھا ہے۔ دوسری(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

جانب احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر احسن اقبال کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں نیب نے احسن اقبال کو جسمانی ریمانڈ مکمل پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیا ہے، گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں، بینک کا کچھ ریکارڈ مل چکا ہے جبکہ بعض بینکوں سے ریکارڈ ملنا ہے۔نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ9 اضلاع میں سے بعض سے جائیداد کا ریکارڈ مل چکا ہے۔عدالت نے استفسار کیاکہ 28 دن کا جسمانی ریمانڈ ہوگیا، کیا 90 روزہ ریمانڈ لیں گے۔ نیب نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ دور ان سماعت نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

مصطفی کمال/احسن اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر