اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رٹ،صوبائی سیکرٹری داخلہ کومسئلہ حل کرنیکی ہدایت

  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رٹ،صوبائی سیکرٹری داخلہ کومسئلہ حل کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اصغر علی کی ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کے خلاف رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے صوبائی سیکرٹری (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

داخلہ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کریں۔ پٹیشنر کے وکیل ملک محمد عثمان بھٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کو صفائی کا موقع دیئے بغیر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جس کے خلاف ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے توسط سے ہوم سیکٹری کو اپیل کی گئی مگر انھوں نے یہ کیس دبایا ہوا ہوا ہے وہ اس کا فیصلہ کرنے میں دیر کت رہے ہیں جو کے انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
ہدایت