انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کاامکان

  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کاامکان

  



ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود ٹیکس پالیسی 2020ؤاضح نہ ہوسکی۔ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیئے اردو گوشوارہ فارم بھی فائنل نہ ہوسکا جس(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

کے باعث ٹیکس گزاروں کی اکثریت کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 31 جنوری کو ختم ہو رہی ہے اور 3 دن باقی رہ گئے ہیں۔ مقررہ فائلرز کا ہدف پورا نہ ہونے کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کا امکان ہے۔ ٹیکس ماہرین کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بار بار گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

امکان

مزید : ملتان صفحہ آخر