لیگی رہنما راناسجاداوردیگر ملزموں کی3مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم
ملتان (خبر نگار خصوصی) جج ملتان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا سجاد سمیت دیگر ملزمان کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم رانا (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
سجاد سمیت دیگر ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت، 16 ایم پی او اور احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے کے تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے اسکے خلاف جو مقدمات درج کیے وہ بے بنیاد ہیں لیکن اب پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے،اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم وکلاء بحث کے بعد ضمانت کنفرم کردی گئی ہے۔