ہارون آباد میں بارش، ژالہ باری، موسم مزیدسرد
وہاڑی، ہارون آباد(بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ہارون آباد شہر اور گردونواح کے علاقہ جات میں گرج چمک کیساتھ بارش او ر کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی، بارش اور ژالہ باری (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سردی کی شدت میں اضافہ سے شہریوں نے گھر بیٹھنے کے بجائے سوپ، سموسے اور پکوڑے کی دوکانوں کا رخ کرلیا اور موسم کو خوب انجوائے کیا۔وہاڑی میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا، شہریوں نے سردی سے بچنے کے لیئے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا، بارش کیباعث گندم کی فصل پرخوشگوار اثرات پڑیں گے بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی،کاروباری مراکز متاثر ہو کر رہ گئے، جبکہ دوسری جانب بارش انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا جبکہ نواحی گاؤں پانچ ڈبلیو بی و دیگر علاقوں میں سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گلی محلے زیر آب آگئے طلباء وطالبات اور دفاتر جانے والے تاخیر کا شکار ہو کر رہ گئے اہل علاقہ اکرام محمد عامر ارشد ورک رانا غفار بشارت علی عبدالرحمن رانا رشید احمد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے گاؤں کا سیوریج سسٹم درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
موسم سرد