مسلسل بارش، اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت ٹپک پڑی، سکیننگ مشین بھیگ گئی

مسلسل بارش، اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت ٹپک پڑی، سکیننگ مشین بھیگ گئی

  



اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) مسلسل بارش نے ناقص فنِ تعمیر کا شاہکار نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کا پول ایک بار پھر کھول دیا۔وفاقی دارالحکومت میں 105 ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت مسلسل بارش کے باعث ٹپکنے لگی۔ چھت سے پانی آنے کے باعث ایئر پورٹ کی سکیننگ مشین بھیگ گئی، انتظامیہ نے قیمتی مشین کو بچانے کیلئے اس پر پلاسٹک کے کور چڑھادیے ہیں۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے 10 جنوری کو نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کے کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ جس طرح اس کی تعمیر ہوئی ہے لگتا ہے کسی بھی وقت ایئر پورٹ گر جائے گا۔

مسلسل بارش

مزید : صفحہ آخر