ایپکاوفد کی لاہور میں تنظیمی صدر سے ملاقات،مختلف امورپر بات چیت
ملتان(نیوز رپورٹر) ایپکا ایکسائز ضلع ملتان کے ایک نمائندہ وفد نے جنرل سیکرٹری چوہدری نیاز احمد ڈھلوں کی قیادت میں لاہور میں ایپکا ایکسائز پنجاب کے صدر چوہدری ابوہریرہ سے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
ملاقات کی۔ اس وفد میں عدنان وحید خان،راوَ راشد، پرویز اقبال اور عمران عباسی بھی شریک تھے۔ اس ملاقات میں چوہدری نیاز احمد ڈھلوں نے تنظیمی امور اور مطالبات کے سلسلے میں صوبائی صدر سے تفصیلی مشاورت کی اور مشترکہ طور پر تنظیم کے عہدے داران کے نوٹیفیکیشن کے اجرا اور صوبے بھر میں ایپکا ایکسائز کی تنظیموں کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چوہدری نیاز احمد ڈھلوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اب تک ایکسائز ملازمین سے سوتیلا سلوک کر رہی ہے جبکہ یہ محکمہ اربوں روپے ریوینو کی شکل میں حکومتی خزانے میں جمع کرا رہا ہے اس کے برعکس ملازمین کی اشک شوئی کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں ایف بی ا?ر کے ملازمین دوگنی تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے ہیں جبکہ ایکسائز ملازمین کے لئے نہ تو تنخواہوں میں اضافہ ہے نہ مراعات اور نہ ہی بہتر کارکردگی کے صلے میں کوئی کیش ایوارڈ ہے جس کے باعث ملازمین میں پائی جانے والی تشویش میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایکسائز ملازمین کے مطالبات من وعن فوری طور پر تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر صوبے بھر کی ایپکا ایکسائز تنظی میں مشترکہ طور پر احتجاج کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔
تنظیمی صدر