حکومت عوام کی فلاح وبہود کیلئے کوشاں، اعجاز سلطان بندیشہ

    حکومت عوام کی فلاح وبہود کیلئے کوشاں، اعجاز سلطان بندیشہ

  



وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

تمام محکمے عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں حکومت پنجاب کی بروقت حکمت عملی سے مہنگائی کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے عوام کو اشیائخوردونوش کی فراہمی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے ضلع وہاڑی میں عوام کو آٹا سرکاری نرخوں پروافر مقدار پر فراہم کیا جا رہا ہے ضلع بھر میں آٹے کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے سبزیوں اور دیگر اشیائضروریات کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ افسران مانیٹرکرتے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

اعجاز سلطان

مزید : ملتان صفحہ آخر