نواز، شہباز نے ملک کی جو خدمت کی، قوم جانتی ہے، عطا اللہ تارڑ
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف نے ملک وقوم کی جو خدمت کی، قوم جانتی ہے نوازشریف، شہبازشریف کی خدمات ایک گھنٹے میں چار پیپر دینے والے کو سمجھ نہیں آئے گی نالائقوں، نااہلوں اور جھوٹے مداریوں نے ایک سال میں 11ہزارارب کے قرض کا کیا کیا؟قوم کو بتائیں کہ ایک گھنٹے میں چار پرچے دینے والے کو ڈگری کیسے ملتی ہے؟بتائیں! بنی گالہ بھوت بنگلہ اور وزیراعظم ہاوس یونیورسٹی کی سکیورٹی قوم کو کتنے میں پڑ رہی ہے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران آئے گا اورمنی لانڈرنگ کے پیسے لائی گا، 300ارب منہ پر مارے گی وہ سب ڈرامے کدھر گئے؟ملک کی خدمت کرنے والوں سے حساب ایک گھنٹے میں چار پرچے دینے والا مانگ رہا ہے؟ایک گھنٹے میں چار پرچے دینے والا نواز شریف اور شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کا دفتر کا خرچہ ہی گن سکتا ہے اور کچھ نہیں مراد سعید بتائے جس دفتر پہ سولہ ماہ سے آپ پہ خرچہ کیا جا رہا ہے اِس میں بیٹھ کر سولہ ماہ میں ایک پلی بھی بنائی؟جن منصوبوں کے آپ روز فیتے کاٹتے ہیں، وہہ انہی قرضوں سے بنے ہیں مراد سعید جس ہزارہ موٹر وے پہ سفر کرتے ہو وہ انہی قرضوں سے بنی ہے وزیراعلی شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف کا ہیلی کاپٹر جتنی دفعہ استعمال کیا قانون کے مطابق کیا وزیراعلی کے طورپر شہبازشریف نے قانون کے مطابق جتنی دفعہ ہیلی کاپٹراستعمال کیا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے جب کوئی کرپشن نہیں ملی، تو قابلِ ترس ترجمانوں کو کیمپ آفس یاد آنے لگے مراد سعید صاحب جب کسی بندر کے ہاتھ میں استرا آ جائے تو آپ ہی کی طرح کے بیان دیتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ