میپکو ٹیموں کاکریک ڈاؤن،119بجلی چوروں کاگھیراتنگ

میپکو ٹیموں کاکریک ڈاؤن،119بجلی چوروں کاگھیراتنگ

  



ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 119بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ43ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لا کھ60ہزار روپے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

جرمانہ عائد۔27جنوری 2020?ء کو ملتان میں 16گھریلواورکمرشل صارفین کو15786یونٹس چوری کرنے پر331358 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16 گھریلوصارفین کو23874یونٹس چوری کرنے پر281004 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو12148 یونٹس چوری کرنے پر224734روپے جرمانہ،بہاولپور میں 7گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو23562یونٹس چوری کرنے پر275300روپے جرمانہ، ساہیوال میں 18 گھریلوصارفین کو9266یونٹس چوری کرنے پر136164روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو8757یونٹس چوری کرنے پر181500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17گھریلوصارفین کو20034 یونٹس چوری کرنے پر352540روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6 گھریلوصارفین کو3117یونٹس چوری کرنے پر48880روپے جبکہ خانیوال میں 18 گھریلوصارفین کو26543 یونٹس چوری کرنے پر529680 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

گھیراتنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر