ضلع ملتان:اراکین اسمبلی کی وزیر اعلی سے اہم ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

    ضلع ملتان:اراکین اسمبلی کی وزیر اعلی سے اہم ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

  



شجاع آباد (تحصیل رپورٹر)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ضلع ملتان کے پارلیمنٹیرینزنے وفد MNAابراہیم خان کی قیادت میں ملاقات کی جنہوں نے اپنے اپنے حلقے کے مسائل بیان کیے خان ابراہیم خان نے شجاع آباد کے مسائل اور ان کوجلد حل کرنے کیلئے زور دیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسا ئل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔جن منصوبوں پر جلد کام شروع کروانے کی یقین دھانی کرائی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

گئی ان میں شجاع آباد تا بستی ملوک روڈ، شجاع آباد تا لودھراں روڈ، شجاع آباد تا جلالپور روڈ، سپورٹس سٹیڈیم کے فنڈز کا اجراء، گرلزاینڈ بوائز پبلک سکول کا فنڈز اجراء، انجینئرنگ یونیورسٹی، اندرون شہر کی سیوریج و روڈز کی تعمیر کے لیے فنڈز اور خانگڑھ پختہ پل کی تعمیر کے کاموں کو کروانے کیلئے یقین دہانی کرائی گئی اور مخدوم رشید، 51فیض و دیگر کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ شجاع ا?باد و جلالپور کی عوام کیلئے انڈسٹریل زون کی اشد ضرورت ہے عوام کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے دونوں تحصیلوں کے سنگم میں جلد شروع کرنا کا وعدہ کیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں خان محمد ابراہیم خان ایم این اے، ڈاکٹر اخترملک (صوبائی وزیر توانائی)، ایم پی ایز سلیم لابر، وسیم خان بادوزائی، جاوید اخترانصاری، طارق عبد اللہ، واصف راں اور ندیم قریشی بھی شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر