سرکاری سکولوں میں نرسری اورپریپ کلاسزختم، بچوں کو پروموٹ کرنیکافیصلہ

  سرکاری سکولوں میں نرسری اورپریپ کلاسزختم، بچوں کو پروموٹ کرنیکافیصلہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکشن کلاسز روم فعال، سرکاری سکولوں میں نرسری اور پریپ کلاسز ختم کردی گئیں، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سکولوں میں نرسری کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دیدیا، ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو ون کلاس میں پرموٹ کردیا جائے گا، اس سے قبل بچوں کونرسری اورپریپ کلاسز میں قاعدے کے ذریعہ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

پڑھایا جاتا تھا، اب ای سی ای رومز کے قیام کے بعد بچوں کو گرافکس کی مدد سے پڑھایا جائے گا، ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو اول جماعت میں بھیج دیا جائے گا۔،جدید کلاس رومز کے قیام سے بچوں کیلئے ہندسوں، الفابیٹک، جانوروں اور رنگوں کی پہچان آسان ہوگی۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں سکولوں میں ای سی ای رومز بنائے جارہے ہیں‘ جلدہی پورے ضلع میں یہ کلاسز روم فعال ہوجائیں گے‘ جہاں قائم ہیں وہاں تعلیم دی جارہی ہے‘ای سی ای میں طلبا کو پڑھانے کیلئے یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کو خصوصی کٹس بھی فراہم کرے گا اور اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔

پروموٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر