ریلوے کوٹریک پرچڑھانے کیلئے بڑاآپریشن شروع،نوٹیفکیشن فائنل

    ریلوے کوٹریک پرچڑھانے کیلئے بڑاآپریشن شروع،نوٹیفکیشن فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(واثق رؤف سے)تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں ریلوے کی آمدن میں اضافہ کے لئے چیف ایگزیکٹووجنرل منیجرریلویز دوست علی لغاری نے ریلوے کی تمام ترسرکاری رہائشگاہوں کے واٹرسپلائی بلوں کو2022ء تک دوگناکرنے جبکہ2022ء سے 2024ء تک چارگناکرنے کانوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان چارسالوں میں واٹرسپلائی کے بلوں میں اضافہ سے پاکستان ریلوے کو(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

اربوں روپے آمدن حاصل ہوگی۔بتایاجاتاہے ریلوے کی تاریخ میں کبھی واٹرسپلائی بلوں میں اتنااضافہ نہیں کیاگیا۔ واٹرسپلائی بلوں میں اضافہ 20سال کے بعدکیاگیاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق یکم جنوری2020ء سے لے کرجون2022ء تک سکیل 1سے4تک کے ملازمین جوپہلے سرکاری رہائشگاہ میں واٹرسپلائی کے استعمال کی مدمیں 25روپے دیتے تھے اب 50روپے دیں گے،سکیل5سے10کے ملازمین 62روپے50پیسے دیتے تھے اب125روپے دیں گے۔سکیل11سے16کے ملازمین125روپے دیتے تھے وہ اب250روپے دیں گے۔گریڈ17سے19کے افسران175روپے کی بجائے350روپے دیں گے۔جبکہ گریڈ21اوراس سے اوپرکے افسران600روپے کی بجائے1200روپے واٹرسپلائی بل کی مد میں دیں گے ریلوے کی تاریخ میں واٹرسپلائی کی مد میں یہ ریکارڈاضافہ ہے۔جون2022ء کے بعدتمام ریلوے ملازمین واٹرسپلائی کی مدمیں مزید50فیصداضافہ کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کریں گے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں واٹرسپلائی بلوں میں اضافہ سے پاکستان ریلوے کو2024ء تک اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔
فائنل