ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان

  ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کے علاقے کہکشاں سٹریٹ نمبر تین میں دو مسلح ڈاکوؤں نے ضیا اللہ اور اس کی بیوی کو روک لیا ملزمان نے ان سے سات ہزار روپے اور چھ تولے کے زیورات چھین لئے تھانہ ممتازآباد کے علاقے پیپلز کالونی میں شفقت سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھین کر لیگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے النگ دہلی گیٹ مزمل اپنی پھوپھو کے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

ہمراہ پیدل چل رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے جھپٹامارکر پرس جس میں موبائل، نقدی مالیت 18ہزار موجودتھے لے گیا، تھانہ قطب پور کے علاقے پیپل والہ محمد اسلم سے تین افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل مالیت16ہزار لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے سیال ہوٹل والی گلی سے آصف سے تین مسلح ڈاکو نقدی اور موٹرسائیکل مالیت1لاکھ چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے جان محمد چوک سے جمشید سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 70ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے اسلام نگر سہیل احمد، تھانہ ممتازآباد کے علاقے غلہ منڈی سے یوسف کا رکشہ، بستی نو سے محمد نواز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ بی زیڈ کے علاقے نیل کوٹ عابد اکرم کی دوکان سیچور چھت میں سوراخ کرکے نقدی، موبائل اور ریال مالیت 70ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے بودلہ ٹاون زہران علی، چاہ میٹر والہ محمد ا?صف کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ الپہ کے علاقے کھوہ پکے والا منظور ملک کے رقبہ سے پیٹر انجن، درخت مالیت1لاکھ30ہزارتھانہ مخدوم رشید کے علاقے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے باہر نصب سیکورٹی کیمرہ، بدھلہ سنت کے علاقے بلال نگر غلام مصطفی کے باغ سے آم کے درخت چوری ہوگئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے تصور عباس کی دوکان سے نقدی اور دیگر سامان مالیت 1لاکھ46ہزار جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے میں فدا حسین کا بکرا چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر