سازشیوں کو موقع کی تلاش تھی جو مل گیا،ایم این اے عثمان تراکئی

  سازشیوں کو موقع کی تلاش تھی جو مل گیا،ایم این اے عثمان تراکئی

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان تراکئی کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں وزراء کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، تراکئی گروپ واضح طور سامنے آ گیا، ایم این اے عثمان تراکئی نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں عثمان خان تراکئی کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا، سازشیوں کو موقع کی تلاش تھی جو انہیں مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں اختلافات اور گروپنگ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو غلط تصویر پیش کی گئی، ہم نے بھی پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں،ان پر اعتماد ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے تعلق ہے اور رہے گا، کوئی پریشر گروپ نہیں بنایا گیا، وزیراعلیٰ خود فیصلے نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ چند مخصوص افراد سے مشاورت کرتے ہیں۔عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبائی ایم پی ایز اور وزراء کے پاس اختیارات نہیں ہیں، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو صفائی کو موقع نہیں دیا گیا۔

عثمان تراکئی

مزید : صفحہ آخر