پاکستان نے خطے کے امن واستحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے،گورنر بلوچستان

پاکستان نے خطے کے امن واستحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے،گورنر بلوچستان

  



کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پائیدار امن کا قیام معاشی ترقی وخو شحالی کیلئے اولین شرط ہے اس ضمن میں پاکستان نے خطے کے امن واستحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متاثرہ علاقوں ترقی میں یواین ایچ سی آر کا تعلیم اور صحت کی سہو لیات سے متعلق پروگرام کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں پاکستان میں تعینات یواین ایچ سی آر کی کنٹر ی نما ئندہ (Ms.Ruvendrini Menikdiwela)کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں خطے کی مجمو عی صورتحال،بات چیت کرتے ہوئے کیاملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال،پاکستان میں افغان مہاجرین اور ان سے متاثرہ علاقوں کے حالا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو این ایچ سی آر کی کنٹر ی نمائندہ نے ملاقات میں پچھلے چار عشروں سے سے افغان مہاجرمین کی مہما نو ازی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ایک مفا ہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔آخر میں کنٹری نمائند ہ نے گورنر بلوچستان کو صوبائی حکومت کیلئے مختلف ایمولنسیوں کی چا بیاں حوالہ کی جو صوبے کے مختلف اضلاع میں عوامی فلاح کیلئے بروئے کار لائے جائے گی۔

گورنر بلوچستان

مزید : صفحہ آخر