پولیس پارٹی پرحملہ،غلام رسول عرف چھوٹوکوبری کرنیکا حکم

    پولیس پارٹی پرحملہ،غلام رسول عرف چھوٹوکوبری کرنیکا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کے خلاف پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج تھا جس میں ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف راجن پور تھانہ گوٹھ مزاری میں 2007 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی، ملزم کی جانب سے وکیل عبد اللّٰہ سراج قیصرانی نے دلائل پیش کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر