بھارت،سفاک ماں نے اپنی 2ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے گٹر میں پھینک دیا

  بھارت،سفاک ماں نے اپنی 2ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے گٹر میں پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پتھر دل ماں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ ماں سندھیا مالو نے کام کی تھکن کے باعث غصے میں آکر اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا اور بچی کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر عمارت کے مین ہول میں پھینک دیا۔سفاک ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور بیٹی کے کھو جانے کا ڈرامہ کیا۔ سندھیا نے پولیس کو بھی چکمہ دینے کی کوشش کی اور بچی کے کھوجانے کی جھوٹی کہانی بیان کی۔پولیس نے ماں کے بیان میں متضاد باتوں سے متعلق سختی سے پوچھ گچھ کی تو سندھیا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد بچی کی لاش عمارت کے گٹر سے برآمد کرلی گئی۔ سندھیا ملازمت کرتی تھی اور اس دن بھی تھکی ہوئی گھر آئی تھی۔ بچی کے شور شرابے پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئی تھی۔
سفاک ماں

مزید :

صفحہ آخر -