سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی، سرمایہ کاروں کو ساڑھے 32ارب کا نقصان

سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی، سرمایہ کاروں کو ساڑھے 32ارب کا نقصان

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا جسکے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 240 پوائنٹس کی کمی سے42299پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ 57فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کار وں کو31ارب 52کروڑ60لاکھ روپے کا خسارہ ہوا اورکاروباری حجم پیر کی نسبت 4.77فی صدکم رہا۔دوسری طرف صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150روپے سستا ہو گیا۔(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

جسکے باعث سونے کی نئی قیمت 91400 روپے ہوگئی۔ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 154.59روپے اور قیمت فروخت 154.69روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید154.50روپے جبکہ قیمت فروخت154.80روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : ملتان صفحہ آخر