سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹڈی دل کے حملے

  سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹڈی دل کے حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں، تھر میں ٹڈیاں فصلیں تہس نہس کرنے کے بعد قدرتی گھاس اور درختوں کے پتے بھی چٹ کرگئے۔ پنجاب کے علاقے عارف والا میں بھی ٹڈی دل نے کاشت کاروں کو پریشان کررکھا ہے۔ٹڈی دل نے سرسوں، گنے اور گندم کی فصل سمیت سبزیوں کی کاشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پنجاب لطیف بھٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے، بارش میں ٹڈی دل درختوں اور پودوں میں چھپ جاتی ہے جب کہ دھوپ نکلنے پر ٹڈی دل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتی ہے۔
ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -