ماڈل کورٹ:رہزنی مقدمہ، ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی)ماڈل مجسٹریل کورٹ ملتان نے رہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزم محمد جنید کے خلاف خاتون عطیہ نے 18 آگست (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
فروری 2015 کا مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ کام سے نکل کر گھر جارہی تھی اور جیسے ہی رکشہ سے اتری تو ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا اور اس کا بیگ چھین کر لے گیا جس میں اس کا قیمتی موبائل اور نقدی رقم سمیت اہم دستاویزات موجود تھے۔جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اور تفتیش کی گئی تاہم سماعت کے دوران عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے ملزم کو بری کر دیا ہے۔
بری