ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم میرپور خاص سے گرفتار

  ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم میرپور خاص سے گرفتار

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم عفان ندیم کو میرپور خاص سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد جعلی اکاو نٹ بنا رکھے تھے۔ایف ا?ئی اے نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پرگروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔حکام کے مطابق ملزم عفان ندیم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے بات چیت (چیٹ) ایڈٹ ہوجاتی تھی اور سی ایل آئی بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے جسے میر پور خاص سے گرفتار کیا گیا، ملزم ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چْھپا ہوا تھا۔

گرفتار

مزید : صفحہ آخر