راجن پور: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں، مودی مخالف نعرے
راجن پور(نا مہ نگا ر)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیریوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔ راجن پورمیں محکمہ سوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122،زراعت،دانش سکول فاضل پور،پوسٹ گریجو یٹ کالج،کامرس کالج راجن پور اور سوائل فرٹیلیٹی و واٹر منیجمنٹ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
آن فارم کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں میں اداروں کے سربراہان، اسٹاف،طالب علموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ افواج پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ریلیاں