27 سے زائد مقدمات میں ملوث جیب تراش گرفتار،جیل بھجوانے کا فیصلہ

27 سے زائد مقدمات میں ملوث جیب تراش گرفتار،جیل بھجوانے کا فیصلہ

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ستائیس سے زائد جیب تراشی کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ایک بار پھر "ہوٹل سے چاول کھاتے " دہلی گیٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔جسکو نظر بندی کے احکامات کے ذریعے جیل بھجوانے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔جبکہ ملزم کو بغیر بندی کے تھانے میں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

رکھنے پر پولیس کے سینئر افسر اور ایس ایچ او کے مابین ہلکی پھلکی اختلاف بڑھ گئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے دہلی گیٹ پولیس نے ایک روز قبل چوک فوارہ کے قریب ہوٹل سے چاول کھاتے ہوئے تراش وسیم عرف میری کو گرفتار کرلیا۔جو تقریبا ستائیس کے قریب مختلف مقدمات میں ملوث تھا۔اور ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔وسیم عرف میری کو پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے عوام الناس کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔اور اسکی نظر بندی کے لیے احکامات کے ذریعے جیل بھجوانے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔باوثواق ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ ایس ایچ او اور ایک سینیر پولیس افسر سے جیب تراش وسیم عرف میری کو عارضی طور تھانے میں رکھنے کے حوالے سے کچھ اختلافی گفتگو بھی ہوئی ہے۔مگر بات نہ بننے پر ایس ایچ او نے زیر حراست ملزم وسیم عرف میری کو نامعلوم مقام پر منتقل کروا دیا ہے۔تاکہ قانونی پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ قوی امکان ہے آج ملزم کو نظربندی کے احکامات ملنے پر جیل بھیج دیا جائے گا۔

افواہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر