عدالت عالیہ کی حدود میں موبائل فون سگنل نہ آنے کیخلاف دائرمتفرق درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلب

عدالت عالیہ کی حدود میں موبائل فون سگنل نہ آنے کیخلاف دائرمتفرق درخواست پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہو رہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کی حدود میں موبائل فونز کے سگنلز نہ آنے کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرسیکیورٹی حکام،پی ٹی اے کے زونل ڈائریکٹر،حکومت اوردیگر مدعاعلیہان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس سلسلے میں دائر مقامی وکیل کی درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیز کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت عالیہ میں موبائل فون کے سگنلز نہیں آرہے، موبائل فون کے سگنلز نہ آنے کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو رابطے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت، سیکیورٹی حکام، پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیوں سے3فروری تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلی رپورٹ

مزید : صفحہ آخر