ایل ڈی اے سٹی کیس میں سابق ڈی جی احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت منطور

  ایل ڈی اے سٹی کیس میں سابق ڈی جی احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت منطور

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی اورمسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی جبکہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 11فروری پرملتوی کردی گئی، نیب کی طرف سے ایل ڈی اے سٹی کیس کی حد تک ضمانت منظور کرنے پر اعتراض نہیں کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی کیس کو بند کیا جا رہا ہے،ایل ڈی اے سٹی کیس کا سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق اس کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کی جائے تو نیب کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی.فاضل بنچ کے روبرو احد خان چیمہ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کے موکل 23 ماہ سے گرفتار ہیں جبکہ نیب کی طرف سے ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا، احدخان چیمہ نے اپنے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں بھی ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن پر دلائل دینے کے لئے نیب کے پراسیکیوٹر نے مہلت طلب کی،عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت11 فروری تک ملتوی کر دی۔

ایل ڈی اے،کیس

مزید : صفحہ آخر