ریلوے سمیت ہرمحکمہ کرپشن کاگڑھ، وزیراعظم مافیاسے نجات حاصل کریں،محمد نواز ناجی

ریلوے سمیت ہرمحکمہ کرپشن کاگڑھ، وزیراعظم مافیاسے نجات حاصل کریں،محمد نواز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ کی عدالت عظمی نے پاکستان ریلوے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

اوراس کے کارپردازوں کیخلاف جس طرح کے ریمارکس دیئے ہیں اس پروزیرریلوے شیخ رشیداحمدکوشرم آنی چاہیے اوراپنے عہدے سے مستعفی ہوجاناچاہیے انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی نے حکمرانوں کوآئینہ دکھایاہے کہ کس طرح ہرشعبہ تیزلی کاشکارہے دوسروں کوکرپٹ کہنے والے شیخ رشید اوران کے حواری ریلوے افسران پراربوں کی کرپشن کے الزامات انتہائی افسوسناک ہیں نوازناجی نے کہاکہ عدالت نے یہ بالکل درست کہاکہ روزانہ حکومتیں بنانے اور گرانے والاوزیر اپنی وزارت نہیں سنبھال سکتایہ ریمارکس نااہل اورکرپٹ حکمران ٹولہ کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے انہوں نے کہاکہ سمہ سٹہ، بہاولنگر سیکشن پرٹرینیں بندکردی گئی ہیں اوراس کاجواز غیرمنافع بخش روٹ کہاگیاہے ریلوے حکام اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے اورکرپشن کی پردہ پوشی کیلئے ایساکرتے ہیں ریلوے میں ملازمتیں بیچی جاتی ہیں بندکیے گئے روٹس کی پٹریاں فروخت کردی جاتی ہیں اوراس کی رقم ہڑپ کرلی جاتی ہے ریلوے کی اراضی بھی قبضہ گروپوں کوفروخت کردی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کاہرشعبہ کرپشن کاگڑھ بناہواہے۔ وزیراعظم اس ٹولے سے نجات حاصل کریں ورنہ وہ خودبھی عوام کی جان چھوڑدیں۔
نوازناجی